ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مسلمانوں سے اتحاد کے پیغام پر یوگی چراغ پا ، اس سے کانشی رام اور امبیڈکر کی توہین ہوتی ہے : یوگی 

مسلمانوں سے اتحاد کے پیغام پر یوگی چراغ پا ، اس سے کانشی رام اور امبیڈکر کی توہین ہوتی ہے : یوگی 

Mon, 08 Apr 2019 22:39:50  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ :8 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امبیڈکر اور کانشی رام کی توہین کی ہے۔ یوگی نے مایاوتی کے اس بیان پر نشانہ لگایا، جس میں انہوں نے براہ راست مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے متحد ہوکر ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی ایم یوگی نے مایاوتی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی کی طرف سے اس قسم کا خطاب کانشی رام اور امبیڈکر کی اس سے بڑی دوسرا توہین نہیں ہو سکتی ہے۔ اگر انہیں صرف مسلم ووٹ ہی چاہئے تو قدرتی طور پر دوسرا ووٹ بھی طے کر لے گا کہ کہاں جانا ہے۔ غور طلب ہے کہ سہارنپور کے دیوبند میں ایس پی۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی کی پہلی مشترکہ ریلی تنازعات میں گھر گئی۔ ریلی میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی بی جے پی اور پی ایم مودی پر جارحانہ رہیں، لیکن ان کی تقریر تنازعہ کا موضوع بن گئی ہے۔ دیوبند میں منقعد ریلی میں انہوں نے براہ راست مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے متحد ہوکر ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس معاملہ میں نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔


Share: